14 ستمبر 2013 - 19:30
امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

امریکہ کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرے کرکے وائٹ ہاوس کے جنگ پسند ٹولے کے جارحانہ عزائم کی مذمت کی۔

ابنا: شام کے خلاف حملے کرنے کے ارادے سے امریکی صدر کی بظاہر پسپائي کے بعد بھی امریکی عوام وائٹ ہاوس کے حکمرانوں کے جارحانہ عزام کی مذمت اور ان کے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ہفتے کو فلوریڈا، گرینڈ ریپڈز، میشیگان، اور مینیاپولیس شہروں میں عوام نے بڑے مظاہرے کرکے امریکی حکام کی جنگ پسدانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔مظاہرین نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے خلاف جارحانہ عزائم سے دستبردارہوجائيں۔ ان مظاہروں میں ہزاروں طلباء نے بھی شرکت کی۔ مختلف سروے رپورٹوں کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت شام کے خلاف حملوں کی مخالف ہے۔......./169